گزشتہ سال پاکستان میں کتنے بچے پیدا ہوئے؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نادرا حکام کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں 1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی۔

نادرا حکام کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ملک بھر میں 15 لاکھ افراد کی اموات ہوئی، 16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج ہوا ۔نادرا حکام کے مطابق بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023مثالی کامیابیوں کا سال رہا ، شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔

close