آر او کا فیصلہ کالعدم قرار، الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے

راولپنڈی ( پی این آئی ) الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر عمیر نیازی کے این اے 89 اور 90 میانوالی سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے، جس کے نتیجے میں قائد تحریک انصاف عمران خان کے کورنگ امیدوارعمیرنیازی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوگئے۔اس موقع پر اپنے ریمارکس میں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی آر اوز نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دیئے ہیں، ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے الیکشن اپیلٹ ٹریبونلز تشکیل دیئے گئے، پانچوں ہائی کورٹس کے ججز پر مشتمل الیکشن کمیشن ٹربیونلز تین سے دس جنوری تک اعتراضات سنیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے 5 جج، لاہور ہائیکورٹ کے 9، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے دو، دو ججز بطور ٹربیونل جج اعتراضات سنیں گے، جن میں جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔اسی طرح جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز سے تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژنز اور ضلع اوکاڑہ کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس راحیل کامران شیخ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژنز اور ضلع لودھراں کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔

close