گلگت (پی این آئی) پاک چین سرحد کو چند دن کیلئے کھولنے کی وجہ بتا دی گئی، خراب موسم کے باوجود خنجراب کے مقام پر سرحدی کراسنگ کو کنٹینرز کی منتقلی کیلئے کھولا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت میں پاک چین سرحد کودوہفتوں کیلئے کھول دیا گیا ہے،جو 16جنوری تک کھلی رہے گی۔ گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30نومبر کو بند کردیا گیا تھا، تاہم اب پاک چین سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔حکام کے مطابق سرحد 2ہفتے کیلئے کھولی گئی ہے اور سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کیلئے کھولا گیا ہے۔
پاک چین سرحد2سے 16جنوری تک کھلی رہے گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق بند کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہرسال خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد بند کردی جاتی ہے، جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے موسم کے آغاز کی وجہ سے خنجراب پاس سے آمد و رفت تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں