پاکستان ائیرفورس کی طاقت بڑھ گئی، جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئرشو کا مظاہرہ بھی کیا،پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ایئرموبیلٹی اور یواے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔ پاک فضائیہ میں نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔ پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے غزہ متاثرین کیلئے امدادبھجوانے میں پاک فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close