ایک اور اہم ن لیگی رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان، بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ایک اور اہم ن لیگی رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ۔۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج پھر لاہور میں ڈیرے ڈال رہے ہیں، ان کے والد آصف زرداری کی آمد بھی متوقع ہے۔

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج جبکہ آصف زرداری کل لاہور پہنچیں گے، دونوں رہنما پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، مذکورہ اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور این اے 127 کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، بلاول بھٹو لاہور کی پارٹی قیادت سے انتخابات سے متعلق تجاویز لیں گے اور اجلاس کے بعد کل اڈہ پلاٹ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close