جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اشتہاری ملزم علی نواز اعوان نے سرنڈر کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں اشتہاری ملزم علی نواز اعوان نے انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں خود کو سرنڈر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کچھ وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہ ہوسکا۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے درخواست گزار کو اشتہاری قرار دے دیا تھا، درخواست گزار پہلے بھی شامل تفتیش ہوتا رہا اب بھی شامل ہونے کو تیار ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے 50 ہزارکے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرلی اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close