مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ، الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن چند دن مئوخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، فائرنگ کا واقعہ امن وامان سے متعلق سوال اٹھا رہا ہے۔

ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں؟ میڈیا کے مطابق سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کا شیڈول آگیا ہے اس لئے مصروفیت آگئی ہے، اگلے ہفتے امکان ہے کہ افغانستان جاؤں ، افغانستان کا استحکام پاکستان اور پاکستان کا استحکام افغانستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر کے بھی کاغذات مسترد ہوئے ہیں، صرف پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے اختر مینگل کے بھی ہوئے ہیں، ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی اب دوبارہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورت کی بنیاد پر ہوگی ابھی ایسی کوئی صورتحال نہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو واقعہ کل رات ہوا وہ بے امنی کا واقعہ ہے، میں گھر پر تھا ، دہشتگرد واقعے میں گاڑیوں کو گولیاں لگیں، فائرنگ کا واقعہ امن وامان سے متعلق سوال اٹھا رہا ہے، ان حالات میں ہم کیسے الیکشن مہم چلا سکتے ہیں؟ ہم نہیں سمجھتے کہ الیکشن ہوسکیں گے، الیکشن چند دن مئوخر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں، الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن الیکشن کا ماحول بھی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہوربزنس فسیلی ٹیشن سنٹر دورہ کیا جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی چیلنج بہت بڑاسنجیدہ چیلنج ہے، شکر ہے مولانا فضل الرحمان وہاں موجود نہیں تھے، لیکن وہ واقعہ الارمنگ ہے، الیکشن ڈے پر سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔سیاسی جماعتوں کا ہر قسم کا بیانیہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن نے تاریخ دی ہوئی ہے، انتخابی مہم شروع ہوچکی ہے، میری بھی 8فروری کو ووٹ ڈالنے کی تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close