لاہور(پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ میرے بچوں کو گرفتار کر لو،بیان دلوا لو میں آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے کاغذات مسترد کرنے والے آر او کی پرموشن کروا دی۔ خواجہ آصف کہتا ہے کہ اس نے میرے سر پر دوپٹہ رکھا لیکن اس نے اس ماں کے لئے کیا کیا ۔یہ بدمعاشی پہلے نہیں تھی اب کیوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اس لئے کیا جارہا ہے کہ میں الیکشن نہ لڑ سکوں، میں خواجہ آصف کو ایک لاکھ ووٹو ں سے شکست دوں گی۔خیال رہے کہ عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار اور بیوی عروبہ ڈار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ دونوں ساس بہو نے این اے 71 سے خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔آر او محمد اقبال سنگھیڑا کے مطابق دونوں امیدواروں کے ذمہ سوشل سیکیورٹی کے چار لاکھ 12 ہزار روپے واجب ہیں، دونوں امیدواروں کے پاس گودپور کے علاقے میں کنال کنال کے دو پلاٹ ہیں لیکن دونوں امیدواروں نے ان دو پلاٹوں کا ذکر نہیں کیا۔دریں اثنا عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو اغوا کرلیا گیا جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست عثمان ڈار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی نے دائر کی ہے جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے گئے، 40 سے زائد افراد نے انہیں اغوا کرلیا جن میں پولیس یونیفارم والے افراد بھی شامل تھے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا یے، عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں