ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، صوبے کے شہری 9 جنوری تک پرانی فیس ادا کرکے ہی لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح بھی کیا، لاہور میں تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کردیا گیا، محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا معائنہ کیا جہاں کارپٹیڈ حوالات، نیا ماحول، آرام دہ صوفے و کرسیاں اور یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کا عملہ موجود تھا، اس موقع پر انہوں نے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا، ویٹنگ روم، ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا، سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا اور صوبے کے انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو مبارکباد دی۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے،یقین ہے کہ نیا سال پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔

جذبے،عزم اورمحنت سے ہر کام ممکن ہے، ختم ہونے والے سال میں پوری کوشش کی کہ عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے، پاکستان نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے اوراب یہ رکنے والا نہیں پاکستان کا مستقبل روشن اورتابناک ہے، ہمیں سال2023 کو الوداع اورنئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا اور پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلانے کے عزم کی تجدید کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close