لاہور ( پی این آئی ) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف سخت حکم جاری کر دیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں نامزد مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل اور زبیر نیازی سمیت 51 افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں پولیس نے نو مئی میں ملوث 18اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔ پولیس کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کارڈبلا کرنے کی درخواست کی گئی ۔ ان رہنماؤں میں مراد سعید،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر،میاں اسلم اقبال،حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر, علی امین گنڈا پور, امتیاز احمد شیخ شامل ہیں۔ واثق قیوم عباسی ،علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ ،احمد خان نیازی ،زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ،ملک ندیم عباس باڑا ،غلام محی الدین دیوان بھی شامل ہیں۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے خود کو روپوش کررکھا ہے گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے مگر گرفتار نہیں ہوئے۔ عدالت ملزموں کو قانون کے مطابق اشتہاری کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے پولیس افسران کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،کرامت علی کھوکھر ،مراد سعید ،حافظ فرحت،احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی حامد رضا ،امتیاز محمود،واثق قیوم عباسی سمیت چودہ ملزموں کو اشتہاری قراردے دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں