حلقہ این اے 127: الیکشن سے پہلے ہی پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، سروے رپورٹ آگئی

لاہور(پی این آئی) نجی ٹی وی چینل نے این اے 127 لاہور میں عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کیا۔ سروے میں 400 ارکان پر مشتمل ٹیموں نے گھر گھر جا کر بیلٹ پیپرز پرووٹ کاسٹ کروائے۔

سروے میں حصہ لینے والوں نے اپنے ہاتھ سے ووٹ کاسٹ کر کے انہیں سیل بند بیلٹ بکسوں میں ڈالا،سینئیر کارکنوں نے شفاف طریقہ سے ووٹوں کی گنتی کی۔ الیکشن سروے میں پی ٹی آئی 7261 ووٹوں کےساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ نون 7087 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر آئی۔ تحریک لبیک پاکستان 1246 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی، پاکستان پیپلز پارٹی 1152 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی اور جماعت اسلامی 454 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔لاہور کے اس اہم حلقے سے 20ہزار ووٹوں کا سیمپل لیا گیا۔ سروے میں شامل 20 ہزار میں سے 930 افراد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close