جے یو آئی نے بڑی سیاسی وکٹیں اُڑالیں

سوات(پی این آئی) سوات میںاہم شخصیات نے ن لیگ کو خیر باد کہتے ہوئے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

اس سلسلے میں تحصیل چارباغ کے علاقے کشورہ میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ناظم خالد محمود، جمشید میاں یوتھ کونسلر، شاہ حسین نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت مسلم لیگ سے پرانا تعلق چھوڑ کرجمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کرلی۔شمولیتی جلسے سے جے یو آئی کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کی5 ثناء اللہ خان ،یونین کونسل کے امیر دوست محمد خان اوردیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔انہوں نے تمام مشران اور انکے ساتھیوں سمیت پورے لوگوں کو جمعیت علماء اسلام میں خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close