لاہور(پی این آئی) بجلی کے بلز میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی نے دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجلی بلز پر سرچارجز کے علاوہ صارفین سے 8 قسم کے مخلتف ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی اور بلک سمیت تمام صارفین سے پرلاگو ہیں۔پاورڈویژن کے دستاویز کے مطابق تمام صارفین سے 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، کمرشل وصنعتی صارفین 19 سے 20 ہزارروپے کے بل پر10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔نان فائلرگھریلو صارفین 25 ہزارروپے سے زائد بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں جبکہ کمرشل وصنعتی غیر فعال صارفین پر5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے، کمرشل صارفین20 ہزار زاد بل پر 7.5 فیصدریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ مندرجہ بالا 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراس ایڈ جسٹمنٹ ، سہ ماہی ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز ان ٹیکسز کے علاوہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں