پرویز خٹک نے جے یو آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

پشاور (پی این آئی) پرویز خٹک نے جے یو آئی کی بڑی وکٹ گرا دی ۔۔ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما سردار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

سردار علی خان کے حامیوں کی جانب سے کہا گیا ہے سردار علی خان جب جے یو آئی میں شامل ہوئے تو ان کو ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہ ہوا تو انہوں نے پی ٹی آئی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سردار علی خان ایک جلسے میں پی ٹی آئی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close