حج سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حج ایک لاکھ روپے سستا ہو گیا ہے، ریگولر اسکیم کے لیے کوٹے سے زیادہ درخواستیں آئی ہیں۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ انصاف کا ترازو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، پاکستان ریاست مدینہ کی اساس پر قائم ہوا۔مال سے زکوٰۃ نکالیں تو کوئی مانگنے والا نظر نہیں آئے گا، آج کل جس کا جو دل چاہتا ہے چلا دیتا ہے، فیک نیوز اور افواہ سازی سے گھر کے گھر تباہ ہو رہے ہیں، ہمیں اپنے گھروں سے نظامِ مصطفیٰ کا اطلاق کرنا چاہیے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو ضرور سزا دینا آپ کی ذمے داری ہے، ہم نے دشمنی کرنے والے کو کھلا چھوڑنے کے بہت سے تجربات دیکھے ہیں، غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ بھی نظامِ مصطفیٰ کا ایک حصہ ہے۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ پہلی بات کہ عالم اسلام کی کوئی اپنی فوج نہیں ہے۔

عالم اسلام کی کوئی فوج ہو تو اسے فلسطین اسرائیل جنگ میں جانا چاہیے، قطر میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، ان شاء اللّٰہ مثبت بات سامنے آئے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئے گی، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کروائیں گے، جب یہ دونوں حضرات کہہ رہے ہیں تو ہمیں یقین کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close