ن لیگی رہنما نے الیکشن میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا

فیصل آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97تاندلیانوالہ میں اہم پیشرفت ہوئی جہاں سے لیگی رہنما نے ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار پی پی 102سکندر حیات جتوئی نے ہمایوں اختر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سکندر حیات جتوئی کاکہناتھا کہ ہمایوں اختر خان کے ساتھ انتخابی پینل بنا دیا ہے،پی پی 102کے عوام این اے 97پر ہمایوں اختر خان کو ووٹ دیں۔یاد رہے کہ ہمایوں اختر خان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close