پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں، زرتاج گل کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے اثاثوں کی کل مالیت 1کروڑ 20 لاکھ 2ہزار974 ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت زرتاج گل کے اثاثوں میں 7 لاکھ 67ہزار259 روپے کی کمی ہوئی ، زرتاج گل کے والد نے انہیں 55تولہ سونا بطور تحفہ دیا۔
دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے تین بینکوں میں 42لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے زرتاج گل نے گزشتہ برس 2لاکھ35ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا ، زرتاج گل کے فرنیچر کی مالیت 30ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں