ایئرپورٹس پر 2023ء میں منی لانڈرنگ کی کتنی کوششیں ناکام بنائی گئیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)سال 2023ء کے دوران ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے1251 ملین روپے کی منی لانڈرنگ اور 138 کلو سونے کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023ء کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر اے ایس ایف نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلوگرام ہیروئین، 18 کلوگرام چرس، 98 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔
رپورٹ کے مطابق ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس نے 2023ء کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023ء کے دوران مختلف ایئر پورٹس پر کارروائیاں کر کے1251 ملین روپے مالیت کی بیرونی ملکی کرنسی جس میں امریکی ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پاؤنڈ، درہم، ترک لیرا وغیرہ شامل ہیں کی منی لانڈرنگ کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں