پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو الیکشن سے پہلے ہی بڑا دھچکا لگ گیا

پشاور (پی این آئی)پی ٹی آئی کےسینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے گئے۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اس کے علاوہ این اے 28پشاور سے تحریک انصاف کے ‏تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے،این اے 30 پشاور سے ‏تحریک انصاف کی شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے کاغذات نامزدگی کو بھی مسترد کردیا گیا، انہوں نے پی کے 72 پشاور سےالیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے جن کو جانچ پڑتال کے بعد مسترد کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close