صدر مملکت عارف علوی نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے حق میں آواز بلند کردی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر اسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کینسر اسپتال کیلئے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے اس کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close