گیس لیکج دھماکہ، 2افراد جھلس گئے

راولپنڈی (پی این آئی) دھماکہ ہوگیا ۔۔ راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق راولپنڈی کے علاقے آفندی کالونی صادق آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج تھی گھر کے کسی فرد نے بجلی کا بٹن دبایا تو گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس سے گھر میں موجود 2افرد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close