کل تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)اتوار 31دسمبر کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سال 2023ء کے آخری اتوار31 دسمبر کو اسٹورز کھلے رہیں گے،زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بار رد و بدل کر کے مہینے کے آخری اتوار کو اسٹورز کھلے رکھنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند رکھے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close