اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے،پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔
ایک بیان میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے، اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے، بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو،معظم بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے تعاون سے جمہوریت کے لیے موثر پیشرفت ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں