پی ٹی آئی خاتون رہنما زرتاج گل کتنے اثاثوں کی مالک نکلیں؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں۔

زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں حاصل کرلیں، دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے اثاثوں کی کل مالیت 1کروڑ 20 لاکھ 2ہزار974 ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت زرتاج گل کے اثاثوں میں 7لاکھ67ہزار259 روپے کی کمی ہوئی ، زرتاج گل کے والد نے انہیں 55تولہ سونا بطور تحفہ دیا۔دستاویز کے مطابق زرتاج گل کے تین بینکوں میں 42لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے زرتاج گل نے گزشتہ برس 2لاکھ35ہزار سے زائد ٹیکس ادا کیا ، زرتاج گل کے فرنیچر کی مالیت 30ہزار روپے ہے۔زرتاج گل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close