نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل آسان کردی

لاہور (پی این آئی )نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ پررہائشی پتہ تبدیل کروانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیاہے جس سے ہر شہری چٹکیوں میں اپنا کام کروا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایسے افراد جو اپنی رہائش تبدیل کرچکے ہیں یا اب دوسرے شہروں میں سکونت پذیر ہیں ان کے لیے نادرا کی جانب سے موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔نادرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلا کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔صارفین کی سہولت کے لیے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سنٹر تشریف لائیں ، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close