لاہور(پی این آئی)پنجاب اور سندھ میں جمعہ کی شب ایک بار پھر گہری دھند کی وجہ سے قومی شاہراہیں بند کرنا پڑ گئیں۔
جمعہ کی شب موٹر وے حکام نے بتایا کہ گہری دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم تا پنڈی بھٹیاں ہیوی ٹریفک کے لیے بند کردی۔موٹر وے ایم 3 بھی دھند کی وجہ سے فیض پور انٹرچینج تا درخانہ انٹرچینج ٹریفک کے لیے بند گئی، پھر سمندری کے علاقہ میں بھی دھند بڑھنے کے سبب یہ موٹر وے فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی۔ ایک اور اطلاع کے مطابق موٹروے ایم 14 بھی شدید دُھند کے باعث دریائے سندھ سے یارک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔ موٹر ویز کی بندش کے سبب مختلف انٹرچینجز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ موٹر وے پولیس کی جانب سے کئی روز سے شہریوں کو بار بار بتایا جا رہا ہے کہ وہ رات کے وقت دھند کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے باعث مشکلات سے بچنے کے لئے رات کو سفر کرنے سے گریز کریں۔ اگر ضروری سفر درپیش ہو تو کسی بھی موٹر وے پر سفر س کرنے کا پروگرام بنانے سے پہلے 130 ڈائل کر کے موٹر وے کے حالات کے متعلق اپڈیٹ ضرور حاصل کر لیں۔شہری موٹر وے کی آفیشل ایپ “ہم سفر” سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں