ن لیگ نے نگران حکومت کے اقدامات سے لاتعلقی ظاہر کر دی

لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما رفیق رجوانہ نے کہا کہ ن لیگ نگرا ن حکومت کے اقدامات کی جوابدہ نہیں، ہمیں اختلاف کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجوانہ نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں سیاسی پیچیدگیاں ہوتی ہیں، ابھی وقت ہے، شاید ن لیگ اور ایم کیوایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے، مضبوط امیدوار کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر نشست چھوڑنا مشکل ہوتا ہے۔

رفیق رجوانہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے ووٹر دوسری جماعت کو ووٹ نہیں دیتے، ہمیں اختلاف کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔نواز شریف کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہوچکی ہے۔رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ابھی صرف معطل ہوئی ، ن لیگ نگرا ن حکومت کے اقدامات کی جوابدہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close