اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے ساتھ منفی رویہ ہے، ہم الیکشن کمیشن سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھتے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں گے، ہم نے کاغذات نامزدگی سے متعلق ایک پٹیشن کی ہوئی ہے۔
حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی اور امیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں مجبور کیا کہ انتخابی نشان کیلئے بھی عدالت جائیں گے ، یہ سب سازش کا حصہ ہیں یہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا نہیں کر سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ڈٹ کر پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو ملنے سے رہی، ہمیں صرف فیلڈ ہی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے۔حامد خان نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز نے اس خدشے پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں کہ یہ ہمارے پرائم امیدوار کو الیکشن سے باہر رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں