8 فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے، عثمان ڈار کی والدہ کا چیلنج

سیالکوٹ(آئی این پی)تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ 8 فروری کے دن خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے، 70 سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کر کے الیکشن جیتا تھا، سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے، خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے فون کر کے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی، اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتا تو یہ حالات نہ ہوتے، خواجہ آصف میرے بیٹے کا مجرم ہے۔ریحانہ ڈار نے کہا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی، اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم کورٹ تک جاں گی، عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا، جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھا، عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا، جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کو چھوڑا تو میں اس وقت جہاد کیلئے کھڑی ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close