خوفناک حادثے میں متعدد ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

دیربالا(پی این آئی) دیربالا میں فور ویل ڈاٹسن بے قابو ہوکر گہرے گڑھے میں جاگری نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ دیر بالا کے علاقے اسلام کوٹ میں پیش آیا جہاں ڈرائیور برہان الدین سے گاڑی بے قابو ہوئی اور گڑھے میں جاگری۔ گاڑی میں موجود پانچ افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بی بی زوجہ ولی خان، احسان اللہ ولد انور علی، جبران اللہ ولد اسلام، زوجہ معراج، ڈرائیور برہان الدین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں رحیم شاد، جلیل ولد ولی خان، باچا غنی ولد رحمت غنی سکنہ گنوڑی، اظہار اللہ ولد سراج الدین سکنہ اسلام کوٹ شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں