تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانےکا حکم آگیا

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں کے لیے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کی طرف سے محکمہ تعلیم پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔جسٹس شاہد کریم کی طرف سے لکھے گئے اس فیصلے میں سموگ اور شدید سردی کو چھٹیوں میں اضافے کا سبب کہا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تمام تعلیمی اداروں بشمول سکولز اور کالجز پر لاگو ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اس فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے چھٹیوں ایک ہفتہ اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close