اسلام آباد ہائیکورٹ کا تہلکہ خیز فیصلہ، سب کی رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کی رہائی پر کیس نمٹا دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،اگر وہ رہا ہو گئے ہیں تو اچھی بات ہے، اچھے کی توقع کرنی چاہئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ مظاہرین کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،وکیل عطا اللہ کنڈی نے کہاکہ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز 34بلوچ مظاہرین رہا کئے،تمام گرفتار بلوچ رہا کرنے پر انتظامہ کا شکر گزار ہوں،موجودہ حالات میں ملک میں امید کی کرن عدالتیں ہی ہیں۔عدالت نے کہاکہ نہیں چاہتے کوئی ایسی صورتحال بنے کہ ہماری وجہ سے ان کیخلاف جارحیت شروع ہو۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ دعا اور امید کریں کہ سب بہتر ہو،اگر وہ رہا ہو گئے ہیں تو اچھی بات ہے، اچھے کی توقع کرنی چاہئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کا کیس نمٹا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close