تحریک انصاف کو الیکشن سے قبل ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

سوات(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ جانچ پڑتال کے عمل کے دوران مسترد کر دیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید این اے 4 سے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان چھین لیا تھا تاہم بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان توشہ خانہ میں نااہل ہونے کے باعث پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور انہوں نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین تحریک انصاف نامزد کیا جو کہ انٹراپارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے مراد سعید کو پارٹی معاملات دیکھنے سے متعلق اندرونی سطح پر ہدایات دے رکھی ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مراد 9 مئی واقعہ کے بعد ہونے والی گرفتاریوں سے بچنے کیلئے روپوش ہیں اور اب تک پولیس ان کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close