شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت گرفتاری اور انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گرفتاری اور انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے، کل بھی یہی مؤقف تھا اور آج بھی اسی مؤقف کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر گرفتار کیا گیا تو شاہ محمود نے کہا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی نہیں آزاد ادارے کی کارروائی ہے، کیا شاہ صاحب آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں؟ کیا آج وہ اپنی گرفتاری کو بھی آزاد اداروں کی کارروائی سمجھتے ہیں ؟ بلاول نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو دفن کریں لیکن اس کے لیے سب سے پہلے پی ٹی آئی کو ماضی کی غلطیوں پر توبہ کرنا پڑے گی، معافیاں مانگنا پڑیں گی۔ چیئرمین پی پی بلاول نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے، نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بزدار کو ہم پر مسلط کرے۔ اس کے علاوہ بلاول نے نگران سیٹ اپ میں موجود متنازع افراد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے لاہور سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close