کئی ماہ سے قید پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کو بالآخر رہا کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور 9 مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

 

 

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات پر حملوں کے الزام منیں گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔خدیجہ شاہ پر9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام ہے اور وہ پولیس ریمانڈ پر تھیں۔ پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو راہداری ریمانڈ پر 12 دسمبر کو لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اور آج 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، سابق وزیر خارجہ کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا، جس کے لیے شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا جہاں پولیس نے وائس چیئرمین تحریک انصاف کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیا۔

 

 

 

اس موقع پر پراسیکیوشن ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی ضلع میں 12 مقدمات درج ہیں، ان کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، جی ایچ کیو حملہ، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ دفتر حملہ، میٹرو بس اسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی شاہ محمود قریشی بطور ملزم نامزد ہیں، تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے، جس کے لیے تمام 12 مقدمات میں 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں