تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جائیں گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے سبب سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان ہے۔

 

 

 

سردی کی شدت میں کمی نہ آنے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے سکولوں کو 18دسمبر کو چھٹیاں کی گئی تھیں اور سابقہ اعلان کے مطابق سکول یکم جنوری کو کھلیں گے۔ تاہم گزشتہ چند دنوں میں سردی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے نگران صوبائی حکومت کی طرف سے چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

 

 

رپورٹ کے مطابق والدین کی طرف سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ چھٹیوں میں ایک ہفتہ مزید اضافہ کر دیا جائے۔ صوبے بھر سے والدین کی طرف سے یہ شکایت بھی کی جا رہی ہے کہ کچھ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے پہلے ہی چھٹیوں کا شیڈول ازخود تبدیل کر دیا گیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ چھٹیاں 7جنوری تک بڑھائی جائیں اور پرائیویٹ سکولوں کو بھی چھٹیوں کا پابند بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close