مولانا فضل الرحمٰن نےنواز شریف سے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کتنی نشستیں مانگ لیں؟ ڈیڈلاک ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ( ن )اور جمعیت علماء اسلام (ف )میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا ( کے پی کے)میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے قبل پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی9 نشستیں مانگ لیں۔

 

 

 

 

صورتحال سے باخبر ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنماؤں نے (ن )لیگی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے 9 نشستوں کا مطالبہ کیا ہے تاہم ( ن) لیگ نے باہمی گفتگو میں اس حوالے سے حتمی جواب نہیں دیا ۔ذرائع کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد جے یوآئی کا پنجاب میں 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ایڈجسٹمنٹ کا پیغام دیا گیا تھا جبکہ کے پی کے میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے پیغام پر انہوں نے پہلے پنجاب کا فارمولا طے کرنے کا جواب دیا۔ذرائع کہتے ہیں کہ کے پی کے میں (ن) لیگ کی صوبائی اور جے یو آئی کی قیادت بھی پنجاب کے فیصلے کی منتظر ہے لیکن نواز شریف نے تاحال کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close