پریس کانفرنس کرنیوالوں کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملے گا یا نہیں؟ چئیرمین پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کرکے پارٹی کو چھوڑا، ان کے ناموں پر غور نہیں ہوگا،ایک دو روز میں انتخابی ٹکٹوں کی حتمی لسٹ میڈیا میں جاری کریں گے۔

 

 

 

ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے، اگر مطمئن ہوتے تو نگران حکومت ہمارے ساتھ زیادتیاں نہ کرتے، شاہ محمودقریشی کو دھکے دیئے گئے، ان کے خارجہ امور میں کردار کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئیں۔شیخ رشید اپنی جماعت سے الیکشن لڑرہے ہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ کس کو سپورٹ کرنا یا نہیں، ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ٹکٹوں کے حوالے سے اگر کوئی لسٹ جاری ہوئی ہے تو وہ سب غلط ہے، جب لسٹ شیئر ہوگی تو پریس کانفرنس میں نام جاری کریں گے۔ انتخابی ٹکٹوں کو دو چار دنوں میں فائنل کریں گے اور ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

 

 

 

جس نے بھی پارٹی ٹکٹ کیلئے پریس کانفرنس کی ہے ان کے ناموں پر غور نہیں ہوگا ۔ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن پر مشکل حالات تھے لیکن وہ مجبور ہوکر پریس کانفرنس کررہے تھے تو ان کو اہم ٹکٹ کیلئے نہیں لے رہے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 9صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 4ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم کالعدم قرار دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے4ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم کالعدم ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہی ہے۔ عدالت ٹرائل کی کاروائی 11جنوری 2024تک روکنے کا حکم جاری کررہی ہے۔ محض پراسیکیوشن کی درخواست پر اوپن ٹرائل کو ان کیمرہ نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close