ڈرائیونگ لائسنس کی ہر سال کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی )پنجاب کی نگران حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ لائسنس فیس میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کر لیاہے۔

 

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے فیس میں اضافے کے ساتھ ہی اسے 5 سال کی بجائے سالانہ بنیادوں پر وصول کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ یکم جنوری 2024 سے لرننگ لائسنس کی فیس کو 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا جائے گا اور یہ ایک سال کیلئے ہو گی ، مزید برآں موٹر سائیکل یا موٹر سائیکل رکشے کے مالکان کو لائسنس کی فیس کی مد میں ہر سال 500 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ اس سے قبل ہر 5سال کے بعد 550 روپے فیس لاگو تھی ۔اس کے علا وہ گاڑی کے لائسنس فیس کو بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیاہے اور یہ بھی سالانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی جبکہ اس سے قبل 5 سال کیلئے گاڑی کی لائسنس فیس 950 روپے تھی جس میں حیران کن اضافے نے عوام کو پریشان کر دیاہے ۔ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے سالانہ فیس کو 400 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لائسنس فیس میں اضافہ 20 سال بعد پہلی مرتبہ کیا گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close