پاکستانی شہری کن ممالک میں بغیر ویزہ جاسکتے ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی پاسپورٹ کی اگر بات کی جائے تو اس کا شمار دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوتا ہے، مگر ویزا فری قیام چند ممالک ہی فراہم کرتے ہیں۔
پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 151 ممالک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا چاہئے ہوتا ہے، جب کہ 36 ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کچھ ممالک الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرتے ہیں، مگر صرف 8 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔آئیے جانتے ہیں کہ کون کون سے ممالک میں جانے کیلئے آپ کو ویزا کی ضرورت نہیں ؟بحر الکاہل کے ایک جزیرے کے ملک مائیکرونیشیا میں 30 دن تک کا ویزا فری قیام کرسکتے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ کے قریب بحیرہ کیریبین میں واقع ایک چھوٹا سا ملک سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز بھی 90 دن تک بغیر ویزا کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔
کیریبین کے ایک اور ملک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں بغیر ویزا کے قیام بھی ممکن ہے، لیکن قیام کی کوئی خاص مدت نہیں ہے۔
وانواتو، آسٹریلیا کے قریب ایک جزیرے والا ملک، 30 دن تک بغیر ویزا کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔
بارباڈوس (کیریبین جزیرے کا ملک) میں 90 دن تک کا ویزا فری قیام ممکن ہے۔
ڈومینیکا (کیریبین میں ایک چھوٹا جزیرہ ملک) میں 180 دن تک کا ویزا فری قیام ممکن ہے۔

الیکشن 2024ء کی سیکورٹی: الیکشن کمیشن نے 6 لاکھ اہلکار مانگ لئے
گیمبیا (مغربی افریقی ملک) 90 دن تک ویزا فری قیام کی پیشکش کرتا ہے۔ایک اور کیریبین جزیرے کا ملک، ہیٹی، بھی 90 دن تک بغیر ویزا کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں