پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر کن امیدواروں کے کاغذات منظوری؟

لاہور(آئی این پی )پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر اور ثمینہ خالد گھرکی کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔

ترجمان پی پی کے مطابق نتاشا دولتانہ، نیلم جبار، شگفتہ چوہدری اور سمانہ ملائکہ رضا کے کاغذات بھی منظور کئے گئے ،پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر شازیہ عابد، نیلم جبار، نرگس فیض ملک، لبنیٰ طارق، سونیا خان، شاہدہ جبیں، نایاب گوہر اور گوہر جمال کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ایڈون سہوترا، جاوید رضا ریمنڈ، سارہ سموئیل اور خلیل کامران کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ترجمان پی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 166 اور این اے 125 سے پیپلز پارٹی کے رانا جمیل منج کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ۔پی پی 165 سے رانا دلشاد، پی پی 159 سے عمر شریف بخاری، پی پی 147 سے عامر نصیر بٹ، پی پی 161 سے اسلم گل، فیصل میر، خرم پرویز، خلیل کامران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ترجمان پی پی کے مطابق این اے 118 سے عامر نصیر بٹ اور این اے 123 سے رانا ضیا الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close