عام انتخابات تک کن افسران کی چھٹیاں بند کر دی گئیں؟

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے افسران اور ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین اور افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی انتخابات کے انعقاد تک ختم کر دی ہیں۔

گریڈ 19 سمیت تمام افسران سٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19گریڈ سے کم کے افسران اور اہلکاروں کو چھٹی کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت درکار ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 23 دسمبر ہفتہ کو بعض افسران کی غیر حاضری پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close