حج اخراجات میں بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر سستا ہونے سے حج اخراجات میں نمایاں کمی ہو گئی، علامہ طاہر اشرفی کے مطابق ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔

 

 

تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے،ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام تقریبات کا اہتمام پرامن طریقے سے ہوا، پورے ملک کے اندر کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ حج ایک لاکھ روپے ستا ہوا ہے، یہ ڈالر کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوا، ہم سعودی عرب سے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں