سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ختم کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن کے ملازمین کی الیکشن تک چھٹیاں ختم کردی گئی۔ انتخابات کے انعقاد تک الیکشن کمیشن کے ملازمین اور افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم کردی گئی۔

 

 

 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 سمیت تمام بالا افسران اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19 گریڈ سے کم کے افسران اور اہلکار سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ کوئی اور افسر چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔ 23 دسمبر ہفتہ کو بعض افسران کی غیر حاضری پر چیف الیکشن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آخری وارننگ بھی جاری کردی۔ چیف الیکشن کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر کو اجلاس میں بعض افسران اہم امور کے انجام دہی کے لئے غیر حاضر تھے، محکمہ کے اہلکار اور افسران کو ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں