انا اللہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کا اچانک انتقال ہوگیا

کوہاٹ (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انتقال کر گئےمسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید براہیم پراچہ انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ قلعہ گراونڈ ، کوہاٹ میں ادا کی گئی۔ حاجی جاوید ابراہیم پراچہ 15 فروری 1997 کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں ریلوے کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین رہے۔ جاوید ابراہیم پراچہ نے جامعہ اسلامیہ بہاولپور سے بی اے کیا، اور پشاور یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہ دونوں جامعات کی سٹوڈنٹس یونین کے صدر بھی رہے۔ جاوید ابراہیم پراچہ کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت بشمول قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سیاسی رہنماوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close