صدر مملکت عارف علوی بھی موجودہ صورتحال پر میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق کو بلاخوف پامال کیا جائے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بےرحمانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ “ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔ یاد رہے وائس چیئرمین پیپلزپارٹی شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں تحویل میں لے لیا ہے، میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی کو تھانہ آراے بازار منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے ہمیں نہیں بتایا جا رہا والد کو کہاں لے کر گئے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ ہمیں نہیں بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں۔ میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر کی سب سے بڑی جماعت کی گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ بھی نہیں کیا گیا۔ مہربانو قریشی نے کہا کہ الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔ اسی طرح چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہمیں درخواست دیں ،شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close