اسلام آباد(پی این آئی)شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجراء کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی، جعلی شناختی کارڈ بنانے کے معاملے پر کی گئی جس میں نادرا کے 4 افسران کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں طاہر، عدنان، عامر خان اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان نادرا میگا سینٹر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینیئر ایگزیکٹیو تعینات رہے۔ملزمان نے 2019 اور 2020 میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔ ملزمان لوگوں کا بائیو میٹرک لے کر فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔ ملزمان دیہاڑی دار مزدور اور نشے کے عادی لوگوں کو افغان شہریوں کا والد ظاہر کرتے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران تعیناتی گرفتار ملزمان نے متعدد شناختی کارڈز جاری کیے، ملزمان نے شناختی کارڈ جاری کرنے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں