عمران خان کیلئے سپریم کورٹ سے مایوس کن خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل چھٹیوں میں مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

 

 

 

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فیصلہ معطلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی ساعت ہوئی جہاں تحریک انصاف کے وکلا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سُنایا،چھٹیوں کے بعد 3 رکنی بینچ اس کیس کو سنے گا ۔جسٹس اطہر من اللہ کے عمران خان کی سزا معطلی کی اپیل پر ریمارکس دئیے کہ اگر عمران خان کی درخواست مقرر اور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا جائے تو بھی فائدہ نہیں ہوگا،توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل زیر التواء ہے،وکیل شہباز کھوسہ نے سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کے خلاف فیصلے کے ساتھ سزا بھی ختم کی گئی تھی،پوری قوم اس کیس کو دیکھ رہی ہے جس میں عمران خان کو 3 سال نااہل کیا گیا، عدالت دیکھے کہ کیسے ہمایوں دلاور نے ایک ہی دن میں 5 بار سماعت کر کے سزا سُنائی۔جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست کو 2 رُکنی بینچ صرف خارج کر سکتا ہے،کر دیں؟اگلے ہفتے قاضی فائز عیسیٰ صاحب بھی آجائیں گے۔

 

 

 

 

وکیل نے کہا کہ عدالت ججز بلا کر ابھی بھی بینچ بنا سکتی ہے، جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دئیے ججز یہاں دستیاب نہیں آپ بتا دیں کس کو بٹھا کر سماعت کریں؟ ۔بعدازاں ججز کمرہ عدالت سے اُٹھ کر چلے گئے۔خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، وکلاء نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی، عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close