پریس کانفرنس کرنیوالوں کو پارٹی میں واپس لیا جائیگا یا نہیں؟ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی ) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

 

 

شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہمیں درخواست دیں ،شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بارے میں ہائیکورٹ سے بھی رجوع کریں گے،اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو ملک و قوم کا نقصان ہو گا، امید ہے الیکشن صاف شفاف ہوں گے،اور سپریم کورٹ اس کو گارڈ کرے گی۔ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ رہے ہیں، ہمیں درخواست دینے کا کہا گیا ہے،ہم ہائیکورٹ بھی جائیں گے۔ ہمارے امیدواروں کو روکا جا رہاہے۔ اس کی ایک لسٹ ہے،وہ بھی الیکشن کمیشن کو دیں گے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا اس جماعت کو ختم کرنا ہے،کسی کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ سیاسی جماعت کو ختم کرے۔

 

 

 

جن جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے انھیں واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے میں بے گناہ ہوں، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے، مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close