تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں مزید اضافہ۔۔۔طلبا کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی)موسم سرما کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے پر غور جاری ہے۔

 

 

 

 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک تعطیلات میں اضافے پر غور شروع کر دیا، محکمہ موسمیات سے بھی آئندہ 2سے 3ہفتے کی رپورٹ طلب کرلی۔سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین کی جانب سے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،آئندہ ایک سے دو روز میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔موجودہ شیڈول کے مطابق سکولوں میں تعطیلات یکم جنوری تک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close